تحقیقاتی ٹیم میں کسی متعلقہ ادارے کے افراد شامل نہیں ہوں گے ، ترجمان پی آئی اے
شیئر کریں
کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے ) کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم میں کسی متعلقہ ادارے کے افراد شامل نہیں ہوں گے ، صرف طلب کی گئی معلومات ،دستاویزات یا ریکارڈ فراہم کریں گے ۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ ائیربس نے ائیر کریش میں مہارت رکھنے والی 10 رکنی تکنیکی ٹیم کو تحقیقات سے منسلک کردیا ہے ، وزیر اعظم کی خواہش ہے رپورٹ قلیل مدت میں منظر عام پر لائی جائے ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ائیرکرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹیگیشن بورڈ نے طیارے کے حادثے کا تحقیقاتی عمل شروع کردیا ہے ۔خیال رہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے جہاز کے پائلٹ کیپٹن سجاد گل کے والد گل محمد بھٹی پی آئی اے کی انتظامیہ پر برس پڑے ہیں۔سجاد گل کے والد کا کہنا ہے کہ پی آئی اے والے خود ہی انکوائری کررہے ہیں اور خود ہی فیصلے بھی کررہے ، پی آئی اے کی انکوائری پر اعتبار نہیں۔22 مئی کو پیش آنے والے حادثے میں 97 افراد جاں بحق اور 2 زندہ بچ گئے تھے ۔