میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دنیا مئی کے پہلے ہفتے میں چاند گرہن کا نظارہ دیکھے گی

دنیا مئی کے پہلے ہفتے میں چاند گرہن کا نظارہ دیکھے گی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

ماسکو کے فلکیاتی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کے کئی خطوں میں مئی کے پہلے ہفتے میں چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مرکز کی پریس سروس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاکہ جمعہ 5 مئی 2023 کو دنیا کے کچھ خطوں کے باشندے چاند کا تقریبا مکمل گرہن کا مشاہدہ کریں گے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ گرہن 4 گھنٹے اور 17 منٹ تک جاری رہے گا اور چاند زمین کے سائے میں تقریبا مکمل طور پر غائب ہو جائے گا۔ موسم صاف ہونے کی صورت میں اس کی شمالی ڈسک کا کنارہ عام آنکھ سے دیکھا جا سکے گا۔روس کی آبادی کے علاوہ انٹارکٹیکا، ایشیا کے بیشتر حصے، جنوب مشرقی یورپ، آسٹریلیا، افریقہ اور بحر اوقیانوس اور بحر ہند کے علاقوں کے باشندے 5 مئی کو ہونے والے چاند گرہن کے مظاہر کا مشاہدہ کر سکیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں