میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان الیکشن کمیشن پر حملہ نہیں ،فارن فنڈنگ کیس میں جواب دیں ،مریم اور نگزیب

عمران خان الیکشن کمیشن پر حملہ نہیں ،فارن فنڈنگ کیس میں جواب دیں ،مریم اور نگزیب

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن پر حملہ نہیں ،فارن فنڈنگ کیس میں جواب دیں ،فارن فنڈنگ کے ذریعہ منی لانڈرنگ کرتے ہوئے جو ڈالرز آئے وہ کدھر گئے؟ حساب تو دنیا پڑیگا ،الیکشن کمشنر کیوں استعفیٰ دیں ؟الیکشن کمیشن نے ہی الیکشن کرواناہے اور انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے ،آئی ایم ایف کی شرائط پر دستخط آپ کے وزیرخزانہ کرکے آئے تھے،آپ کا پھیلایا گند صاف کرنے کیلئے مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف گئے ،مہنگائی 16فیصد پہنچانے اور ملک کو مقروض کر نے والے کہہ رہے ہیں دو ہفتوں میں مہنگائی اور لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ؟ ، ستائیس بجلی گھر بند تھے ، بجلی گھروں کی مرمت نہیں کی گئی ،ایندھن نہیں خریدا گیا جس کی وجہ سے بجلی گھر بند ہیں،سات مئی کو ایندھن کا انتظام ہوجائے گا، ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی،عمران خان نے تمام دورے سر کاری خرچ پر کئے ،سعودی عرب کا دورہ شہباز شریف کے خرچ پر ہوگا ،فرح گوگی کے اثاثوں میں جو اضافہ ہے اس کی تفصیلات میڈیا کو دیں گے۔ منگل کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کراچی میں کنفیوشس سنٹر سے باہر دھماکہ میں تین چائینز جاں بحق ہوئے ہیں جس کی مذمت کرتی ہوں ۔انہوںنے کہاکہ اس واقعہ کی وجوہات سامنے لائی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں امن دوبارہ بحال کیا جائے گا۔وزیراطلاعات نے کہاکہ امن و امان کی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں،یہ وزیراعظم کی ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سندھ حکومت سے مل کر ایسے واقعات کا تدارک کیا جائے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ دوہفتے پہلے اقتدار پر موجود لوگ پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے تھے،ان لوگوں نے مہنگائی کو 16 فیصد تک پہنچادیا،ملک کو43 ہزار ارب روپے قرض میں جکڑ دیا،اب وہ کہتے ہیں دو ہفتے میں ملک میں مہنگائی ہوگئی،یہ کہتے ہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیوں ہوگئی؟،خواجہ آصف نے کہا تھا کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ان لوگوں نے پاکستان کے عوام کو دوبارہ اندھیرے میں ڈبودیا،جب ان عہدوں پر یہ مسلط تھے تو بات نہیں طعنے دیتے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں