میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب نے سندھ حکومت کودبوچ لیا،محکمہ خزانہ میں ساڑھے چاراب کی چوری

نیب نے سندھ حکومت کودبوچ لیا،محکمہ خزانہ میں ساڑھے چاراب کی چوری

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو) نیب نے محکمہ خزانہ سندھ کے ماتحت حیدرآباد ٹریژری آفس میں 4 ارب 50 کروڑ روپے کے کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات تیز کردی ، نیب نے مزید مشتبہ پینشنرز کا سراغ لگاتے ہوئے معلومات حاصل کرلی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حیدرآباد ٹریژری آفس کے افسران اور ملازمین کی ملی بھگت سے جعلی پینشنرز اور جعلی شناختی کارڈز پر سال 2012 سے سال 2017 تک 4 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم نکالی گئی، نیب نے تحقیقات کے دوران حیدرآباد کے سابق ڈسٹرکٹ اکائونٹس افسر الطاف حسین منگی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکائونٹس افسر نظیر احمد بھٹو، وزیر اعلیٰ سندھ کے پی ایس او سلیم باجاری کے کزن نوید مجید باجاری،محکمہ خزانہ کے اسسٹنٹ عبدالحق سولنگی، اسلم ابڑو سب اکائونٹنٹ، آڈیٹر ایگریکلچر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ حفیظ سامارو اور دیگر سے معلومات حاصل کی تھی۔ نیب نے کرپشن اسکینڈل میں پیش رفت کرتے ہوئے لطیف آباد کے رہائشی آصف احمد، شرجیل، شاہ رخ احمد، شکیل احمد، شہزادہ سلیم احمد خان،علی حیدر، محمد طاہر، محمد احسن، محمد عمران، نازیہ عارف، محمد حنیف، محمد جاوید، امیر علی، خالد حسین، سیدہ ادا سروش، محمد عمیر، محمد نصیر، شاہین فاطمہ، ذوالفقار علی، جاوید احمد، محمد کاشف، محمد ابراہیم، مس نازیہ، محمد عامر، سید گوہر عباس جعفری،محمد زبیر، شازیہ اسلم، ارشاد یوسف، سید ہارون علی عسکری، ساجد احمد، سید علی رضا جعفری، دلشاد، محمد شکیل، محمد فاروق، صفیہ بیگم، شیخ وقاص حسین، محمد یوسف، وارث خان، فیصل حسین، محمد ذاکر، محمد عمران اور سید محمد کامران کو نوٹس جاری کرکے معلومات حاصل کی گئی ہے، ذارئع کے مطابق نیب کے تحقیقاتی افسر نے متعلقہ لوگوں سے بینک اکائونٹ میں 5 سال کے دوران کروڑوں روپے کی منتقلی اور ادائیگی سے متعلق تحقیقات لی ہے، اس کے ساتھ شہریوںسے حیدرآباد ٹریژری آفس میں تعینات افسران اور عملے سے تعلقات کے بارے میں بھی سوالات کیئے گئے ہیں، اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران سینکڑوں لوگوں سے اہم معلومات ملی ہے اور انکوائری میں مزید پیش رفت ہورہی ہے۔ جبکہ محکمہ خزانہ سندھ نے اسکینڈل کے مرکزی کرداروں گریڈ 18 کے افسر محمد نظیر بھٹو، گریڈ18 کے افسر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکائوٹنس افسر نثار علی وگھیو، غلام شبیر ڈیپر، اقبال احمد شیخ، غلام قادر جامڑو، محمد عثمان شیخ اور محمد اشرف آرائیں کا تبادلہسندھ کے دوسرے اضلاع میں کردیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں