میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان نے کے پی کابینہ کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی

عمران خان نے کے پی کابینہ کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

مئی کے پہلے ہفتے میں وزراء کی کارکردگی اور فنڈز کے استعمال سے متعلق رپورٹ مانگ لی
تمام وزرائ، مشیر ، معاونین احتساب کمیٹی کے سامنے اپنی رپورٹس رکھیں گے ، اراکین کی طلبی

خیبرپختونخوا میں مبینہ کرپشن اور وزراء کی کارکردگی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے احتساب کمیٹی کو مئی تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزراء کی کارکردگی اور فنڈز کے استعمال سے متعلق رپورٹ مانگی ہے ، احتساب کمیٹی نے کابینہ اراکین کو طلب کرنا شروع کردیا ہے ۔پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی کے رکن قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ مئی کے پہلے ہفتے میں کابینہ اراکین کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کا حکم ملا ہے ، تمام وزرائ، مشیر اور معاونین کمیٹی کے سامنے اپنی رپورٹس رکھیں گے ، کابینہ اراکین فنڈز اور ان کے استعمال سے متعلق کمیٹی کو معلومات دیں گے ۔ قاضی انور نے کہا کہ مئی میں اس عمل کو مکمل کرکے رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو پیش کی جائے گی، گزشتہ روز وزیرخوراک نے کمیٹی کو کارکردگی رپورٹ دے دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں