میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی میں اختلافات، رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کو نوٹس

پیپلز پارٹی میں اختلافات، رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کو نوٹس

جرات ڈیسک
اتوار, ۳ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی لیاقت آسکانی، رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی پر برہم ہو گئے ہیں۔شاہدہ رحمانی کے متعلق پارٹی حلقوں میں یہ بات زباں زدِ عام ہے کہ وہ عام طور پر پارٹی ڈسپلن کی پروا نہیں کرتی۔ چنانچہ پیپلز پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے میں اُنہیں زیادہ پسند نہیں کیا جاتا۔رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی سے حالیہ شوکاز نوٹس میں بھی ایک تقریب میں شرکت پر سوال کیا گیا ہے۔ شاہدہ رحمانی نے پانی سپلائی منصوبے کی ایک افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی، جس کی اطلاع پیپلزپارٹی ضلع غربی کے عہدیداران کو نہیں دی گئی،شاہدہ رحمانی سے شوکاز میں سوال کیا گیا ہے کہ وہ ایک ایسی افتتاحی تقریب میں تھی جس میں پیپلزپارٹی کے مخالفین کو مدعو کیا گیا تھا۔ اس کی وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پانی سپلائی کا میگا منصوبہ بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات کے مرہون منّت ہے۔جبکہ میگا منصوبے میں مخالفین کو مدعو کر کے پیپلزپارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا۔ پیپلزپارٹی ضلع ویسٹ کے صدر اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی لیاقت آسکانی نے پی پی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی سے وضاحت طلب کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں