تحریک انصاف کا شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا مطالبہ
ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ فروری ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی نامزدگی کے لئے اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کوخط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو قائد حزب اختلاف بنانے کی منظوری دی ہے لہٰذااسپیکر قومی اسمبلی نیا قائد حزب اختلاف تحریک انصاف کے نامزد امیدوار کو بنائیں۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ آفتاب سلطان کے مستعفی ہونے کے بعد چیئرمین نیب کا اہم عہدہ خالی ہے ، نئے چیئرمین نیب کی تقرری وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے کی جائے ۔