میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیرِ اعظم عمران خان کا کنٹرول لائن پر جنگ بندی کا خیر مقدم

وزیرِ اعظم عمران خان کا کنٹرول لائن پر جنگ بندی کا خیر مقدم

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیرِ اعظم عمران خان نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ امن کا علم بلند کیا ہے اور بات چیت کے ذریعے تمام تنازعات کا حل نکالنے کیلئے تیار رہتے ہیں،مزید پیش رفت کے لیے سازگار ماحول بنانے کی ذمے داری بھارت پر عائد ہوتی ہے ،بھارت کشمیریوں کے استصوابِ رائے کا مطالبہ پورا کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرے ۔بھارتی فوجی مہم جوئی کے خلاف جوابی کارروائی کے 2 سال پورے ہونے پر ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے اپنے بیان میں وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے مطالبہ کیا کہ بھارت کشمیریوں کے استصوابِ رائے کا مطالبہ پورا کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف فضائی حملے کی شکل میں بھارت کی غیر قانونی عاقبت نااندیش عسکری مہم جوئی پر ہماری جوابی کارروائی کو 2 برس مکمل ہونے پر میں قوم کو مبارک باد اور اپنی افواج کو سلام پیش کرتا ہوں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ بطور قابلِ فخر اور پرْ اعتماد قوم ہم نے وقت اور مقام کا انتخاب کر کے دشمن کو بھرپور جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی غیر ذمے دارانہ عسکری شر انگیزی کے باوجود گرفتار بھارتی ہوا باز واپس کر کے پاکستان نے دنیا کے سامنے اپنے ذمے دارانہ رویے کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ امن کا علم بلند کیا ہے اور بات چیت کے ذریعے تمام تنازعات کا حل نکالنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں