میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کی بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ صوبائی خزانے کی چابی ساجدجمال ابڑوکے سپرد

سندھ کی بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ صوبائی خزانے کی چابی ساجدجمال ابڑوکے سپرد

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

 

(رپورٹ:علی کیریو)وفاقی حکومت اور حکومت سندھ میں افسران کے تبادلوں پر تکرار حل ہوگیا، وفاق کے افسران کی سندھ میں جوائننگ کے بعد سندھ کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو کو سیکریٹری خزانہ ، سعید احمد منگنیجو کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور فیاض جتوئی کو وزیراعلیٰ سندھ کا پرنسپل سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے، تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو کو فارغ کرکے سندھ کے خزانے کی چابی دی گئی ہے اور وہ صوبے کے نئے سیکریٹری خزانہ ہونگے۔ سیکریٹری ماحولیات عبدالرحیم شیخ کو سیکریٹری چیف منسٹر سیکریٹریٹ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ محمد حسن اقبال کو سیکریٹری انوائرمنٹ۔ کلائیمینٹ چینج اینڈ کوسٹل بیلٹ ہونگے، اس کے ساتھ نورین بشیرکو سیکریٹری انسانی حقوق، عدنان ارشدکو اسپیشل سیکریٹری داخلہ، سلیم راجپوت کوسیکریٹری سروسز،شفیق احمد مہیسرکو سیکریٹری انسانی آبادکاری، اسپیشل ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل ہاؤسنگ ڈپارٹمنٹ، آصف جھانگیر کو سیکریٹری بحالی ،محمد عباس بلوچ کو سیکریٹری اقلیتی امور تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حافظ عبدالہادی بلو اسپیشل سیکریٹری انکواریز اینڈ اینٹی کرپشن سندھ ، ناصر عباس سومرو اسپیشل سیکریٹری جیل خانہ جات ، خالد محمود شیخ سیکریٹری ٹرانسپورٹ، محمد عثمان معظم اسپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاؤسنگ ٹائون پلاننگ، زبیر پرویز احمد ڈی جی پرویشنل لوکل گورنمنٹ کمیشن تعینات کئے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں