میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاق کی آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے پرآمادگی ،کامران فضل پراتفاق

وفاق کی آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے پرآمادگی ،کامران فضل پراتفاق

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کی درخواست قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کامران فضل کو بنائے جانے پراتفاق کیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے پانچ نام ارسال کئے گئے ہیں جن میں غلام قادر تھیبو، ڈاکٹر کامران فضل، مشتاق مہر، ثنااللہ عباسی اور انعام غنی شامل ہیں۔سندھ حکومت کے زرائع کے مطابق آئی جی سندھ پولیس کیلئے ڈاکٹر کامران فضل کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے اور وفاق نے ڈاکٹرکامران فضل کو آئی جی سندھ پولیس تعینات کرنے اور اس کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔وفاق نے صوبائی حکومت کی درخواست پر سندھ پولیس کے سربراہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایڈیشنل آئی جی (اے آئی جی) کامران فضل اس وقت محکمہ انسداد دہشت گردی سندھ کے سربراہ ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں