میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں پولیو کے مزید 3 کیس سامنے آگئے

سندھ میں پولیو کے مزید 3 کیس سامنے آگئے

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

نئے کیسز سامنے آنے کے بعد سندھ میں 2019 میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد27ہوگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے تین مزید کیسز سامنے آگئے ، ترجمان ایمرجنسی آپریشن سیل کے مطابق 2 کیسز 2019 ء اور ایک 2020ء کا ہے ۔ترجمان ایمرجنسی آپریشن سیل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ کے 3 اضلاع سے پولیو کے 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔متاثرہ بچوں کا تعلق سجاول، قمبر اور دادو سے ہے ،جن میں سے 2 بچوں کے 2019 جب کہ ایک کا رواں ماہ ٹیسٹ کیا گیا جن میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔3 نئے کیسز سامنے ا?نے کے بعد سندھ میں 2019 میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد27ہوگئی ہے جب کہ 2020 میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے ۔والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کو 7،7 بار انسداد پولیو کے قطرے پلائے جاچکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں