میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان سے امریکی فوجوں کا انخلاء ، مغربی جاسوس ایجنسیاں فعال

افغانستان سے امریکی فوجوں کا انخلاء ، مغربی جاسوس ایجنسیاں فعال

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

افغانستان سے امریکی فوجوں کی واپسی کے پیش نظر مغربی جاسوس ایجنسیاں فعال ہونے لگیں اورانھوں نے علاقائی راہنمائوں کوقابوکرنے کی کوششیں تیزکردیں،اطلاعات کے مطابق جاسوس ایجنسیاںعلاقائی رہنمائوں کورام کرنے اوران سے پینگیں بڑھا نے کیلئے مختلف طریقے اپنارہی ہیں تاکہ دہشت گردوں کے خطرہ کے بارے میں خفیہ معلومات حاصل کی جا سکیں۔یہ کوشش جنگ میں فیصلہ کن تبدیلی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ایک بڑا کثیر القومی فوجی تربیت مشن مخبروں اور انٹیلی جنس اثاثوں کی تلاش میں ہے۔مغربی انٹیلی جنس ادارے افغانستان میں مرکزی حکومت کے ممکنہ ناکام ہونے اور خانہ جنگی کیلئے تیاری کر رہے ہیں۔ خفیہ معلومات جمع کرنے کیلئے ایک امیدوار احمد شاہ مسعود کا بیٹا ہے۔احمد شاہ مسعود معروف افغان جنگجو ہے جس نے1980 کی دہائی میں اور پھر اگلے عشرے میں طالبان کے خلاف شمالی اتحاد کے سربراہ کے طور پر جنگجوئوں کی قیادت کی تھی۔اس کے بیٹے احمد مسعود کی عمر 32 سال ہے۔اس نے گزشتہ چند برس اپنے والد کے کام کو آگے بڑھانے کی کوشش میں گزارے ہیں اور افغانستان کے شمال کے دفاع کیلئے ملیشیائوں کا اتحاد قائم کیا ہے۔ اس سلسلے میں اس سے ابتدائی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔تاہم اس بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے کہ احمد مسعود موئثر مزاحمت کر سکے گا کیونکہ وہ لیڈر کے طور پر ابھی آزمایا نہیں گیا ہے۔ سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جے برنز نے تسلیم کیا ہے کہ وہ افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلا کے بعد معلومات حاصل کرنے کیلئے نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں