میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف کانیاتنظیمی ڈھانچہ تشکیل,،وائس چیئرمین کاعہدہ ختم،اسدعمرسیکرٹری جنرل نامزد

تحریک انصاف کانیاتنظیمی ڈھانچہ تشکیل,،وائس چیئرمین کاعہدہ ختم،اسدعمرسیکرٹری جنرل نامزد

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی سیاسی جماعت کی نئی تنظیم کا اعلان کر دیا،وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شکست کے بعد گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کا تنظیمی ڈھانچہ تحلیل کر دیا تھا،اب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی نئی تنظیم کا اعلان کر دیا ،مبصرین کے مطابق نئی تنظیم سازی میں مسلسل دس سال پارٹی کاوائس چیئرمین رہنے والے شاہ محمودقریشی کوعہدے سے ہٹادیاگیاہے۔ اسد عمر پاکستان تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے جبکہ عمران خان نے عامر محمود کیانی کو پارٹی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کیا ہے۔ پرویز خٹک خیبر پختونخوا ، علی زیدی سندھ، قاسم سوری بلوچستان، شفقت محمود پنجاب اور خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدور ہوں گے،دریں اثناء نئے سیکرٹری جنرل کا عہدہ ملنے کے بعد وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف مزید مضبوط تر ہو گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی میں ایک اہم عہدہ اعزاز بھی ہے اور بہت بڑی ذمہ داری بھی۔انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں پارٹی کارکنوں اور ووٹرز کی توقعات کے مطابق تحریک انصاف مزید مضبوط تر ہو گی، اس پارٹی کے ورکرز اس کا سرمایہ ہیں جن کی مثال کسی اور پارٹی میں نہیں ملتی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں