میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، 22دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، 22دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ نومبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ، ٹھکانوں کو موثر نشانہ بنایا گیا
قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج کے ساتھ کھڑی ہے ،صدر ، وزیراعظم

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 22 فتنہ الخوارج ہلاک ہوگئے جبکہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے سکیورٹی فورسز کوکامیاب کارروئی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے موثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ میں 22 دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج کی تلاش کیلئے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک دشمن نیٹ ورکس کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز اور پاکستان کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں قومی ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے تحت اپنی بے رحم انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رکھیں گی، تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے ۔دوسری جانب صدر آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں