میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آنتوں میں ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد وائرس پائے جاتے ہیں،تحقیق

آنتوں میں ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد وائرس پائے جاتے ہیں،تحقیق

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۶ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

آنتوں میں ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد وائرس پائے جاتے ہیں،فیج نام کے یہ وائرس جرثوموں اور دوسرے خردبینی جانداروں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔ امریکی اور برطانوی سائنسدانوں نے ایک عالمی تحقیق کے بعد انسانی آنتوں میں ایک لاکھ 42 ہزار 809 فیج وائرس دریافت کیے ہیں جن میں سے کم از کم 50 فصد قبل ازیں نامعلوم تھے۔ تحقیق کے مطابق، تحقیقی عمل کے دوران 6 براعظموں کے 28 ممالک سے انسانی آنتوں سے خردبینی اجسام کے 28 ہزار 60 مائیکروبائیوز حاصل کرکے ان کا جینیاتی تجزیہ کیا گیا ہے۔ محققین نے کہا ہے کہ بیکٹیریوفیج یا فییج ایسے وائرس ہوتے ہیں جو ایک خلیے والے جانداروں اور بالخصوص جراثیم (بیکٹیریا) پر حملہ کرتے ہیں ایک اندازہ کے مطابق دنیا بھر میں فیج وائرسز کی تعداد دس کھرب تک ہوسکتی ہے کیونکہ اب تک کم و بیش ہر جاندار کے ہر قسم کے خلیوں کے ساتھ سیکڑوں کی تعداد میں فیج وائرسز کی موجودگی پائی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں