میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ،پولیس اہلکاروں کی ڈکیتی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

کراچی ،پولیس اہلکاروں کی ڈکیتی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

بلوچ کالونی پل پر پولیس کی وردی پہنے ملزمان سوزوکی لوٹ کر فرار ہوگئے ، گاڑی میں موٹرسائیکل آئل کے ایک سو دس کارٹن موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکاروں کی مبینہ ڈکیتی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، بلوچ کالونی پل پر باوری ملزمان مال سے بھری سوزوکی لوٹ کر فرارہوگئے۔درخواست گزار عمران نے بتایا کہ سوزوکی میں موٹرسائیکل آئل کے110 کارٹن موجود تھے، مجموعی طورپر 5لاکھ روپے کامال سپلائی کیلیے جارہا تھا۔محنت کش نے ٹیپوسلطان تھانے میں درخواست دے دی ، جس میں کہا ہے کہ متاثرہ شخص کے مطابق 2 پولیس اہلکاروں نے پل پرگاڑی کو روکا، گاڑی میں ڈرائیور اور متاثرہ شخص کا رشتے دار موجود تھا۔متاثرہ شخص نے بتایا کہ دو سول میں اور تین یونیفارم میں پولیس اہلکار موجودتھے، دونوں کو موٹرسائیکل پر بٹھایا اور کورنگی چمڑہ چورنگی لے گئے اور کہا تم دونوں یہیں موجود رہو ابھی پولیس موبائل آنے والی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں