میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کی تباہی و بربادی کا ذمہ دار آصف زرداری ہے، ممتاز بھٹو

سندھ کی تباہی و بربادی کا ذمہ دار آصف زرداری ہے، ممتاز بھٹو

ویب ڈیسک
پیر, ۷ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین ممتاز علی بھٹو نے کہا کہ آج نظریہ اور اصولوں کو پسند نہیں کیا جاتا مال بنانے کی سیاست ہو رہی ہے، سندھ کی تباہی وبربادی کا ذمہ دار آصف علی زرداری ہے، ماضی میں زرداری کی کرپشن کی وجہ سے شہید بے نظیر بھٹوکی حکومت کا 2 مرتبہ خاتمہ ہوا، پیپلزپارٹی سے بات نہیں کریںگے (ن) لیگ نے بھی وعدہ خلافی کی، آئندہ الیکشن کے لیے تحریک انصاف سے بات چیت چل رہی ہے۔ عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے سوچ سمجھ کر فیصلہ کریںگے، ملک مارشل لاء کا متحمل نہیں ہو سکتا اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ مارشل لاء نے ملک کو پٹری پر چڑھنے ہی نہیں دیا، کرپشن میں ملوث تمام لوگوں کا احتساب ہونا چاہیے، عدالتی فیصلے کے مطابق وزیراعظم کی حکمرانی ختم کی گئی، دوسری جانب بڑے بڑے چوروں اور قاتلوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ وہ مقامی ہوٹل میں منعقدہ سینٹرل کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر امیر بخش بھٹو، ایوب شر، فریدی عبدالغفار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ممتاز علی بھٹو نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران آصف علی زرداری نے کرپشن کی حد کر دی ہے، ماضی میں بمبینو سینما پر ٹکٹ بلیک کرنے والے زرداری کے پاس دنیا بھر کی دولت شوگر ملز،ہزاروں ایکٹر اراضی اور محلات ہیں، انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہوناچاہیے، تحقیقات کرا کر اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں