میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینیٹر فیصل جاوید کا نسدھو سے رابطہ، کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت

سینیٹر فیصل جاوید کا نسدھو سے رابطہ، کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات فیصل جاوید نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سابق بھارتی کرکٹر اور بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو کو ٹیلی فون کرکے کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ جاری بیان کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ٹیلی فون کر کے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان 28 نومبر کو کرتار پور راہداری کا افتتاح کریں گے۔نوجوت سنگھ سدھو نے احسن اقدام پر وزیراعظم عمران خان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور دعوت دینے پر سینیٹر فیصل جاوید کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام سکھ برادری پاکستان کے اس اقدام پر خوش ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں