میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بنگلہ دیش سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 30اہلکار گرفتار

بنگلہ دیش سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 30اہلکار گرفتار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۸ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

بنگلہ دیش کے وزیرِ خارجہ حسین محمود اور وزیرِ ٹیلی مواصلات جنید احمد کو بھارت فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ بنگلہ دیش کے متعدد علاقوں سے فوج کی وردی میں ملبوس بھارتی خفیہ ادارے را کے 30ایجنٹ بھی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے مرکزی خفیہ ادارے کے ایجنٹس کا گرفتار کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ بنگلہ دیش کے حالات خراب کرنے میں بھارت کا کلیدی کردار رہا ہے۔ دو دن سے بھارتی میڈیا آئوٹ لیٹس کی پروپیگنڈا مشینری یہ راگ الاپ رہی ہے کہ پاکستان نے چین کی مدد سے شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹا ہے۔را کے 30ایجنٹس کی گرفتاری سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں