میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کے بغیر انتخابی نتائج کوئی تسلیم نہیں کرے گا، الیکشن کمیشن تاریخ دے، پیپلزپارٹی

پی ٹی آئی کے بغیر انتخابی نتائج کوئی تسلیم نہیں کرے گا، الیکشن کمیشن تاریخ دے، پیپلزپارٹی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بغیر عام انتخابات کے نتائج کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ نگران حکومتوں کی جانبداری ہر گزرتے دن کے ساتھ واضح ہوتی جارہی ہے کیونکہ یہ سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے ساتھ ’خصوصی سلوک‘ کر رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ہونے کا ’امکان‘ ہے، تاہم اس حوالے سے آج تک کوئی باضابطہ شیڈول جاری نہیں کیا گیا، جس کے سبب متعلقہ حلقوں میں اس معاملے پر بے یقینی بڑھتی جارہی ہے۔پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر قوم اور سپریم کورٹ کو جوابدہ ہے، یہ سب کو معلوم ہے کہ نگران حکومت ایک پارٹی کو خصوصی رعایت فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دی گئی تو انتخابات کے نتائج پر سوالات اٹھیں گے، انتخابی نتائج تسلیم نہ کیے گئے تو ملک کو آئینی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومتوں کی جانبداری ہر گزرتے دن کے ساتھ واضح ہوتی جا رہی ہے، حکومتِ پنجاب کس بنیاد پر سزائیں معطل کر رہی ہے؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں