میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسپیکر عبدالقدوس بزنجو بھی مستعفی،وزارت اعلی کی دوڑمیں شامل

اسپیکر عبدالقدوس بزنجو بھی مستعفی،وزارت اعلی کی دوڑمیں شامل

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

بلوچستان کے نئے وزیراعلی کیلئے عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق کرلیا گیا ، پارلیمانی لیڈر ظہوربلیدی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ایک مثبت نتیجہ دیں گے ،جوڑ توڑ جاری ہے۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق قائمقام صدر بی اے پی ظہور بلیدی نے تصدیق کی ہے کہ بلوچستان کے نئے وزیراعلی کیلئے بی اے پی نے قدوس بزنجو کے نام پر اتفاق کرلیا تاہم دیگر اتحادی جماعتوں سے بھی نئے قائدایوان کیلئے مشاورت کریں گے۔بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر ظہور بلیدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا قدوس بزنجو کو وزیر اعلی نامزد کیا ہے ، ایک مثبت نتیجہ دیں گے ،جوڑ توڑ جاری ہے۔ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ نئی حکومت بنانے کیلئے تمام جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا ، کوشش ہوگی تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں، بی این پی،بی این پی عوامی، جے یوآئی ف اوربی اے پی کے ناراض ارکان حکومت میں شامل ہوں گے۔پارلیمانی لیڈر ظہوربلیدی نے نئے وزیراعلی کی نامزدگی کیلئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔یاد رہے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے عہدے سے استعفی دے دیا اور کہا تھا کہ صوبے میں اب ساری چیزیں بہتر ہوں گی۔گذشتہ روز وزیر اعلی بلوچستان سردار جام کمال نے استعفی دیا تھا اور گورنر ظہور آغا نے ان استعفی منظور کرلیا تھا ، وزیر اعلی کے مستعفی ہونے کے بعد آئینی طور پر صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی۔اس حوالے سے چیف سیکریٹری آفس سے نوٹیفیکشن جاری کیا تھا، نئے وزیر اعلی حلف لینے کے بعد اپنی کابینہ تشکیل دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں