سرکاری خزانے کو کروڑوں کا چونا لگانے پر5افراد گرفتار
شیئر کریں
محکمہ اینٹی کرپشن نے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا چونا لگانے والے پانچ افراد کو گرفتارکر لیا ،اینٹی کرپشن ساہیوال نے ریجنل ڈائریکٹر اشفاق الرحمان کی نگرانی میں پانچ مفرور، بدعنوان ٹھیکیداروں اور سرکاری اہلکاروں کو پکڑ کر حوالات میں بند کردیا۔ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کے مطابق خاتون مدعی کو اس کے شوہر کی وفات کے بعد چھپن کنال اراضی سے بے دخل کرنے والا سہولت کار پٹواری اور دو افراد کو گرفتار کر لیا گیاہے۔را ئوعبدالغفار اور را ئومحمد حسین کو سرکل آفیسر افضل خان نے رات کے وقت ریڈ کرکے صادق آباد سے گرفتار کیا۔ اینٹی کرپشن ساہیوال نے محکمہ بلڈنگ کے اسسٹنٹ اصغر اور سپراٹنڈنٹ خالد کو 17لاکھ رشوت کے الزام میں گرفتار کیا۔ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے نے محکمہ تعلیم کے اہلکار شاہد اقبال کو نوکری کا جھانسہ دیکر ہزاروں روپے رشوت بٹورنے پر گرفتار کیا۔ اینٹی کرپشن ساہیوال نے کئی مقدمات میں مطلوب اشتہاری ٹھیکیدارآفتاب کو گرفتار کر لیا۔ ملزم آفتاب نے بوگس سکیموں سے لاکھوں روپے بٹور کر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا۔