جس دفتر سے گیا، اُسی میں واپس آرہا ہوں، اسحاق ڈار کی پاکستان روانگی سے قبل گفتگو
شیئر کریں
نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہوگی کہ گرتی ہوئی معیشت کو روکیں اور اس کی سمت درست کریں۔ پاکستان روانگی سے قبل ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان چار سال سے جس بھنور سے گزرا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا اللہ کا خاص کرم ہے کہ جس دفتر سے نکل کر اپنے میڈیکل کے لیے لندن آیا تھا، آج اسی دفتر میں اللہ نے واپس بلوایا ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا نواز شریف کی قیادت میں2017 سے 2023 تک میں ہم دنیا کی 18ویں معیشت بننے جا رہے تھے، کم ترین شرح سود تھی اور گروتھ ریٹ بھی بلند تھا، دیگر مائیکرو انڈیکیٹرز بہترین اور بلند سطح پر تھے اور زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر تھے، پاکستانی روپیہ بھی مستحکم تھا۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی گرتی ہوئی ملکی معیشت کو روکیں اور اس کی سمت درست کریں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا میرے خلاف 20 سال کے ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرانے کا جعلی کیس تھا، میں نے کبھی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں تاخیر نہیں کی۔