بابر اور رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کی کامیاب جوڑی بن گئی
جرات ڈیسک
پیر, ۲۶ ستمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
پاکستانی اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 2 ہزار پارٹنرشپ رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئی ہے۔ پاکستانی اوپننگ پیئر نے یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں انجام دیا۔ بابر اور رضوان کے درمیان اب تک 2043 رنز شراکت میں بن چکے ہیں، دونوں کے درمیان ففٹی یا اس سے زائد شراکتیں 14 مرتبہ بنی ہیں۔