میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

جرات ڈیسک
پیر, ۱ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کسی کو بھی الیکشن لڑنے سے نہیں روکتا، یہاں لوگوں سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ہمارے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے، ہمارے 300 سے زائد امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے، ہم اس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رہے ہیں۔ انہوں نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر حال میں الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے، ہر سیٹ پر ہمارا امیدوار ہوگا، مفرور پاکستان گھبرایا ہوا ہے، مفرور پاکستان ووٹرز کیخوف سے باہر ہی نہیں نکل رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں