میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے، آرمی چیف

پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے، آرمی چیف

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گروں کی اور افغانستان کے خلاف استعمال ہونے والی خفیہ پناہ گاہیں نہیں جبکہ پاکستان ہر رنگ و نسل کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کررہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان میڈیا کے 9 رکنی وفد نے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاک افغان سرحد پر موثر بارڈر مینجمنٹ پر زور دیا جبکہ افغان میڈیا وفد نے آرمی چیف کا وقت دینے اور اہم تبادلہ خیال پر شکریہ ادا کیا، وفد کا کہنا تھا کہ ایسا تبادلہ ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے جبکہ دورہ پاکستان کے بعد مثبت تاثر لیکر واپس جائیں گے۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سرحد پر باڑ، نئی چوکیوں کے قیام سمیت موثر اقدامات اٹھائے، افغانستان ہمارا ہمسایہ اور بھائی ملک ہے جبکہ دہشت گرد ہمارا مشترکہ دشمن ہے لہذا الزام تراشی کے بجائے دشمن کے خلاف بااعتماد رابط کی ضرورت ہے جبکہ میڈیا مخالف قوتوں کے منفی تاثر کو کم کرنے میں کردار ادا کرسکتا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہیں ہیں اور نہ افغانستان کے خلاف استعمال ہونے والی خفیہ پناہ گاہیں جبکہ پاکستان ہر رنگ و نسل کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کررہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں