میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرمپ کی دھمکیوں کے خلاف سیاسی، مذہبی جماعتیں سراپا احتجاج

ٹرمپ کی دھمکیوں کے خلاف سیاسی، مذہبی جماعتیں سراپا احتجاج

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دفاع پاکستان کونسل کے تحت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی و سیاسی رہنمائوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں ہے۔ امریکا دھوکے کا الزام لگانے سے قبل اپنا ماضی دیکھ لے، ہر مشکل وقت میں پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا۔ ٹرمپ کی دھمکیوں پر حکومت پاکستان کو فوری ایکشن لینے کی ضرورت تھی، امریکا کے ساتھ تعلقات نچلی سطح پر لائے جائیں۔ ہم چین کی دوستی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دنیا کو بھی جان لینا چاہیے کہ دہشت گردی کون پھیلا رہا ہے۔ یورپ سمیت دنیا بھر میں امریکی گماشتے دنیا کے امن کو دائو پر لگائے ہوئے ہیں۔ افغانستان میں بھارت کو کردار دینے سے امریکا اپنی شکست فتح میں بدل نہیں سکتا۔ ان خیالات کا اظہار ملی مسلم لیگ پاکستان کے نائب صدر مزمل اقبال ہاشمی، جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز، جمعیت علمائے اسلام (س) کے سیکریٹری جنرل حافظ احمد علی، جمعیت علمائے پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل قاضی احمد نورانی،جے یو پی کے رہنما عبدالحلیم غوری، جماعۃ الدعوۃ کراچی کے رہنما عبدالعظیم، ملی مسلم لیگ کراچی کے رہنما حافظ محمد امجد، آل پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین مطلوب اعوان، متحدہ علماء محاذ کے چیئرمین عبدالخالق فریدی، مرکزی جمعیت اہلحدیث العالمی کے رہنما امیر عبداللہ فاروقی، ہزارہ قومی محاذ کے رہنما مرتضی رحمانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اور کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر امریکا کی دہشت گردی کے خلاف اور پاکستان و افواج پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں