میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی ممکنہ گرفتاری؛ اسلام آباد پولیس نے نوٹس جمع کروا دیا

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری؛ اسلام آباد پولیس نے نوٹس جمع کروا دیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۵ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے معاملے پر اسلام آباد پولیس کی ٹیم نے نوٹس جمع کروا دیا۔ایس پی سٹی اسلام آباد حسین طاہر کی سربراہی میں ٹیم لاہور پہنچی تھی۔ ایس پی سٹی حسین طاہر نے ٹیم کے ہمراہ زمان پارک پہنچ کر وارنٹ گرفتاری دکھائے اور نوٹس جمع کروایا۔ اسلام آباد پولیس تاحال زمان پارک کر باہر موجود ہے۔اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور پولیس کی معاونت کے لیے درخواست دی تھی۔ لاہور پولیس زمان پارک کے اطراف میں جمع ہونا شروع ہوگئی اور لوہے کے جنگلے بھی طلب کر لیے ہیں۔ زمان پارک میں کارکنوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔لاہور پولیس کی مزید نفری کو الرٹ کر دیا گیا جبکہ اینٹی رائٹ فورس کے جوان پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں تیار ہیں، واٹر کینن بھی تیار کر لیا گیا۔ زمان پارک کے باہر پولیس وین بھی پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کرکے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور لاہور ایئر پورٹ پر طیارہ تیار ہے۔ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں بھی منتقل کرنے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے، اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان والا سیل تیار کر لیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں