میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلوچستان میں بارشوں سے تباہی ، 7 افراد جاں بحق، سیکڑوں گھر تباہ

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی ، 7 افراد جاں بحق، سیکڑوں گھر تباہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

بلوچستان میں مون سون بارشوں سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 7 ہوگئی، 13 افراد زخمی جبکہ سیکڑوں گھر تباہ ہوگئے۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع کیچ میں ایک شخص اورجھل مگسی میں ایک بچہ سیلاب میں بہہ جانے سے جاں بحق ہوئے۔خضدارمیں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ خاران میں سیلاب کے باعث تقریبا100گھر مکمل تباہ اور200گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں مون سون سیزن میں 19 جون سے ابتک ہلاکتوں کی تعداد7 ہوگئی ، بارشوں کے دوران 13افرادزخمی بھی ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں