میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ارباب رحیم منصوبہ فلاپ ،پی ٹی آئی کا اتحادی جماعتوں کوساتھ بٹھانے کافیصلہ

ارباب رحیم منصوبہ فلاپ ،پی ٹی آئی کا اتحادی جماعتوں کوساتھ بٹھانے کافیصلہ

ویب ڈیسک
هفته, ۷ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار)سندھ کابینہ میں ہنگامی طور پر ہونے والی تبدیلیوں کے بعد پی ٹی آ ئی نے بھی صوبے میں اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے منصوبہ بندی مکمل کر لی، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا آئندہ دورہ کراچی ایک مرتبہ پھر اہمیت اختیارکر گیا،رواں ماہ اتحادی جماعتوں کی بڑی بیٹھک سمیت وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی سے متعلق اہم اعلانات کیے جائیں گے۔ پیپلز پارٹی کی بڑی پلاننگ کامیاب ہو گئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سندھ میں 13 وزراء کے قلمدان کی ہنگامی تبدیلی نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ صوبے میں اپنی حکمرانی قائم و دائم رکھنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کے 15معاونین خصوصی بھی مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی بھی پیپلز پارٹی کے بڑے سیاسی مہرے کا شاخسانہ قرار دی جا رہی ہے۔پی ٹی آ ئی کی جانب سے پیپلز پارٹی کیخلاف سندھ میں ارباب غلام کو میدان میں اتارنے کا منصو بہ مکمل طور پر فلاپ ہو چکا ہے، جبکہ بدین سے ذوالفقار مرزا کو فعال کرنے کی خواہش بھی رسول بخش چانڈیو اور تنزیلہ قمبرانی کے معاون خصوصی مقرر ہونے کے بعد دم توڑ چکی ہیں۔اس سلسلے میں گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے مابین اہم رابطے ہوئے ہیں جس میں تمام تر سیاسی امور تفصیلی طور پر زیر بحث آ ئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے وزیر اعظم پاکستان کے رواں ماہ دورہ کراچی پر تمام اتحادی جماعتوں کو ایک ساتھ بٹھانے کا منصوبہ بھی تیار کر لیاہے جس کے تحت آئندہ چند روز میں تمام تر جماعتوں سے مشاورت کے بعد کراچی سے متعلق اہم فیصلے لیے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں