میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ممکنہ ایرانی خطرات ، امریکا اضافی فوج مشرق وسطیٰ بھیج رہا ہے ،ڈونلڈ ٹرمپ

ممکنہ ایرانی خطرات ، امریکا اضافی فوج مشرق وسطیٰ بھیج رہا ہے ،ڈونلڈ ٹرمپ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اضافی فوج مشرق وسطیٰ بھیج رہا ہے ، تاکہ ممکنہ ایرانی خطرات سے امریکی افواج کو تحفظ دیا جا سکے ۔ صحافیوں سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فوج کی استعداد زیادہ تر تحفظ کی فراہمی کی نوعیت کی ہو گی۔قائم مقام وزیر دفاع پیٹ شناہان نے کہا ہے کہ خطے کی اس اضافی فوج میں میزائل کے خدشات سے دفاع کی خاطر ایک پیٹریاٹ بٹالین؛ انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی کے لیے ایک مزید طیارہ، خطے بھر میں تحفظ کی فراہمی میں بہتری لانے کے لیے ا نجینئر وں کی تعیناتی اور قوت مزاحمت کے توازن کو بہتر کرنے کے لیے لڑاکا طیاروں کا ایک ا سکواڈرن شامل ہوگا۔شناہان نے مزید کہا کہ امریکی سینٹرل کمان کے دائرہ کار میں یہ اضافی تعیناتی دفاع کا ایک دانشمندانہ اقدام ہے ، جس کا مقصد مستقبل کی مخاصمانہ کارروائیوں میں کمی لانا ہے ۔ پینٹاگان میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ، بحریہ کے ایئر ایڈمرل مائیکل گلدے نے کہا کہ اصل تعیناتی تقریبا 900 اضافی افواج پر مشتمل ہوگی۔انھوں نے کہا کہ صدر اور وزیر دفاع کے بیانات میں جو بات شامل ہے وہ یہ کہ خطے میں مرد اور خواتین پر مشتمل فوج کی تعداد 600 ہے ، لیکن اس تعیناتی کے نتیجے میں تحفظ کے اضافی تقاضے پورے ہوں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں