میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی عدالت میں کلبھوشن کا معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کی درخواست مسترد

بھارتی عدالت میں کلبھوشن کا معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کی درخواست مسترد

منتظم
جمعرات, ۲۰ اپریل ۲۰۱۷

شیئر کریں


نئی دلی(ویب ڈیسک) دہلی ہائی کورٹ نے پاکستان میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک چلانے والے نیوی حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کی رہائی کے لئے عالمی عدالت میں جانے کی درخواست مسترد کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس گیتا میتل اور جسٹس انو ملہوترا پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کلبھوشن یادیو کی رہائی کے لئے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت حکومت کو ہدایت جاری کرے کہ کلبھوشن یادیو کی رہائی کے لئے عالمی عدالت سے رجوع کیا جائے تاہم عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ حکومت کو کلبھوشن کی رہائی کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کرنا چاہیئں تاہم عدالت کو حساس حکومتی معاملات میں مداخلت کا اختیار حاصل نہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کلبھوشن یادیو کا معاملہ ہراعتبار سے حساس ہے اور اس معاملے پر کھلے عام بات کرنا مناسب نہیں تاہم عدالت میں کلبھوشن کی رہائی کے متعلق حکومتی اقدامات اور وضاحت سے بھی بھارتی شہری کی محفوظ رہائی خطرے میں پڑسکتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں