میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب کا مریم نواز کی پیشی ملتوی کرنے کا فیصلہ

نیب کا مریم نواز کی پیشی ملتوی کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

نیب کی جانب سے مریم نواز کی پیشی ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی نئی پیشی کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ مفاد عامہ کے پیش نظر کیا گیا۔ مریم نواز کی نیب میں پیشی کے حوالے سے قومی احتساب بیورو میں آج اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں انتظامیہ کو فی الفور تمام سیکیورٹی اقدامات واپس کرنیکی ہدایت کی گئی- اجلاس میں مریم نواز کی 26 مارچ کی پیشی ملتوی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ نیب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں کہا گیا کہ نیب کی وابستگی صرف ریاست پاکستان اورپاکستانی عوام سے ہے- ایسے اقدامات کی نفی کرتے ہیں جس میں مبینہ طورپردباؤ میں لانے کیلئے مختلف حربوں کا استعمال کیا جائے-


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں