میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عدالت کی جانب سے کتا مار مہم کی نگرانی کا فیصلہ درست نہیں ، وزیراعلیٰ سندھ

عدالت کی جانب سے کتا مار مہم کی نگرانی کا فیصلہ درست نہیں ، وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عدالت کی جانب سے کتا مار مہم کی نگرانی کا فیصلہ شاید درست نہیں۔ یہ مسئلہ سندھ اور پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ سندھ حکومت اس مسئلے کے حل کیلئے کوشش کریگی۔وفاقی حکومت نے گریڈ 21 کے 16 افسران ہمیں دینے ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سیافسران نہ دینے کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں، وفاق نے جو افسر ہمیں دینے ہیں وہ نہیں دے رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنا فرض نبھانے میں کوتاہی نہیں کرے گی۔ صوبہ سندھ کا وزیراعلیٰ ہوں جو بھی ملنا چاہے مل سکتا ہے۔ سندھ کا وزیراعلیٰ ہوں، مجھے پیپلزپارٹی نے اس عہدے پر رکھا ہے۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ خفیہ ووٹ آئینی حق ہے۔ ہرکسی کا حق ہے وہ جسے چاہے ووٹ دے۔ شہریار شر نے خود پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ دینے سے انکار کیا تھا۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کوخود مختار بنانے کے قانون کی مذمت کرتا ہوں۔ اسٹیٹ بینک کو خود مختار بنانے کا قانون عوامی مفاد کیخلاف ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں