تحریک انصاف نے سندھ میں ڈیرے ڈال دیے، اہم شخصیات کیشمولیت کا امکان
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) تحریک انصاف نے سندھ میں ڈیرے ڈال دئے، اہم شخصیات کا تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان، سجاول میں پیپلزپارٹی کی ٹکٹ ہولڈر پروین جمال لغاری بھی دو دن قبل تحریک انصاف میں شمولیت کر چکی، علی زیدی کی سربراہی میں وفد راحیلہ گل مگسی کی رہائش گاہ پر پہنچا، سیاسی معاملات پر بات چیت، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے نے سندھ میں ڈیرے ڈال دئے ہیں، تحریک انصاف سندھ کی صدر علی زیدی کی جانب سے سندھ کے مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، دو دن قبل سجاول ضلع سے پیپلزپارٹی کی ٹکٹ ہولڈر اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کی قریبی رشتے دار پروین جمال لغاری نے علی زیدی سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کر لی تھی پروین جمال لغاری حلقہ 86 سے 2013ع میں پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر شیرازی گروپ کے سامنے انتخاب لڑی تھی جس میں 41 ہزار کے لگ بھگ ووٹ حاصل کرکے مخالف فریق سے صرف 5 سئو ووٹوں سے ہار گئی تھی، علی زیدی کی سربراہی میں وفد ٹنڈوالہیار کی سیاسی شخصیت راحیلہ گل مگسی کے رہائشگاھ پر پہنچا جہاں پر سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، راحیلہ مگسی نے تحریک انصاف میں شمولیت کی فی الحال تردید کی ہے، ذرائع کے مطابق ٹنڈوالہیار ضلع کی دو اہم شخصیات تحریک انصاف میں جانے کیلئے تیار ہیں، ذرائع کے مطابق آئندہ دنوں میں سندھ میں اہم سیاسی شخصیات کا تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف سندھ کی قیادت کو سندھ میں خصوصی ٹاسک دے کر بھیجا گیا ہے. راحیلہ مگسی سے ملاقات کے دوران ایم ایم اے لعل مالھی، تحریک انصاف کے رہنما خاوند بخش جھیجو، غلام رسول انڑ، مبین جتوئ? و دیگر بھی موجود تھے.