میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹی وی ریموٹ سے بھی پتلا کتا، عالمی ریکارڈ جیت لیا

ٹی وی ریموٹ سے بھی پتلا کتا، عالمی ریکارڈ جیت لیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

امریکہ کے دو سالہ کتے نے دنیا کا سب سے چھوٹا کتا ہونے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پرل نامی چیواوا نسل کے اس کتے کا قد 9 اعشاریہ 14 سینٹی میٹر اونچا ہے جب کہ اس کی لمبائی 12 اعشایہ سات سینٹی میٹر ہے، یہ کتا پوپسکل نامی آئس لولی سے چھوٹا، ٹی وی ریموٹ سے پتلا اور تقریبا ڈالر کے نوٹ جتنا لمبا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پرل کے ورلڈ ریکارڈ کے بارے میں گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی تصدیق کردی ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اس ضمن میں ٹویٹ میں لکھا ہے کہ دنیا کا سب سے چھوٹے کتے پرل کو ہیلو کریں، ٹویٹ کے مطابق پرل مریکل ملی نامی کتیا کی جڑواں بہن کا بیٹا ہے جس کے پاس اس سے پہلے دنیا کی سب سے چھوٹی کتیا ہونے کا اعزاز بھی تھا۔پرل کو اس کی مالکن وینیسا سیملر نے اطالوی ٹی وی شو میں متعارف کرایا جس پر اسے خوب داد بھی ملی تھی۔انہوں نے بتایا تھا کہ یہ اچھی کوالٹی کا کھانا کھاتا ہے جیسے چکن، سالمن مچھلی اور اسے خوب صورت کپڑے پہننا بے حد پسند ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں