میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک کی اشرافیہ کو ٹیکس دہندہ بنایا جائے، آفاق احمد

ملک کی اشرافیہ کو ٹیکس دہندہ بنایا جائے، آفاق احمد

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

آفاق احمد نے سود کی شرح بڑھانے کی تیاریوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود بڑھانے سے کاروبار بری طرح تباہ ہورہاہے اور اگر شرح سود مزید بڑھایا گیا تو مہنگائی کا آنے والا طوفان عوام کیلئے تباہ کن ہوگا۔ آفاق احمد نے کہا کہ مہنگائی سے سب سے زیادہ مڈل کلاس متاثر ہوئی ہے،بڑھتی ہوئی مہنگائی مڈل کلاس سے جینے کا حق چھین لیا ہے،جبکہ اس مہنگائی سے مراعات یافتہ کو کوئی فرق نہیں پڑتا ، ملکی مفاد میں ضرورت اس بات کی ہے کہ25ایکڑزرعی زمین سے ہونے والی آمدنی کو ٹیکس فری ہونا چاہیے تاکہ عام کسان متاثر نہ ہواور25ایکڑسے زیادہ زرعی زمین کو صنعت کا درجہ دے کر اس سے ہونے والی آمدنی پر انکم ٹیکس اورجائیداد پر ٹیکس وصول کیا جائے۔ آفاق احمد نے کہا کہ اشرافیہ اور مراعات یافتہ طبقے کوٹیکس دہندہ بنائے بغیر ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ممکن نہیں، پاکستان کے ہر شہری کا حق ہے کہ اسکی خون پسینے کی کمائی سے تنخواہ لینے اور مراعات لینے والوں کے اثاثے اور انکی جانب سے دئیے جانے والے ٹیکسز کی تفصیل تک انہیں رسائی حاصل ہو، لیکن یہ تفصیلات عوام سے پوشیدہ اس لئے رکھا جاتا ہے کہ اگر اشرفیہ اور مراعات یافتہ طبقے کے اثاثے اور ٹیکس نہ دینے کا بھانڈہ عوام کے سامنے پھوٹ گیا تو اس طبقے کے خلاف سخت عوامی ردِعمل اور انقلاب کا راستہ کو ئی نہیں روک سکتا۔ آفاق احمد نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملک کی اشرفیہ اور مراعات یافتہ طبقے کو بچانے کیلئے ملکی سلامتی کو خطرے میںڈالنے کی کوشش نہ کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں