میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یورپ میں چینی پینگولِن کی پہلی پیدائش

یورپ میں چینی پینگولِن کی پہلی پیدائش

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پراگ کے چڑیا گھر میں پہلی مرتبہ چینی پینگولِن کی مادہ بچے نے ا?نکھ کھولی ہے جو نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا میں معدومیت، بلکہ خاتمے کا شکار جانور بھی ہے۔ چیک ریپبلک کے پراگ چڑیا گھر میں واقع ماہرین نے اعلان کیا ہیکہ دورانِ قید یورپ کا پہلا پینگولِن بچہ پیدا ہوا ہے جو اس اہم نوع کے تحفظ کی جانب ایک پیشرفت بھی ہے۔دو فروری 2023 کو جنم لینے والے پینگولِن کے بچے کی پیدائش کے فوری بعد اس کا اعلان نہیں کیا گیا کیونکہ اول اس کا وزن بہت کم تھا اور اس میں مزید کمی ہورہی تھی۔ ماہرین نے اسے جاننے کی بھرپور کوشش کی تھی انکشاف ہوا کہ بچے کی ماں ’رن ہو ٹینگ‘ میں ناکافی دودھ ہے۔فوری طور پر تائیوان رابطہ کیا گیا تو وہاں کے ماہرین نے اسے بلی کا دودھ دینے کا مشورہ دیا۔ جبکہ مادہ پینگولِن کو کئی طرح سے سرگرم کیا گیا کہ وہ مزید دودھ پیدا ہوسکے۔ اس کے بعد بچہ پینگولِن کی حالت قدرے بہتر ہے تاہم اب تک اس کا کوئی نام نہیں رکھا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں