میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اینٹی کرپشن نے حلیم عادل شیخ کیخلاف شکنجہ کس لیا

اینٹی کرپشن نے حلیم عادل شیخ کیخلاف شکنجہ کس لیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) وفاق کی آ ئی جی سندھ پر چڑھائی سندھ سرکار کو ایک آنکھ نہ بھائی سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کیخلاف اینٹی کرپشن نے بھی شکنجہ کس لیا، گالف سٹی پراپرٹیزکے مبینہ فراڈ اور سرکاری اراضی پر قبضے سے متعلق حلیم عادل شیخ کیخلاف چارج شیٹ کی تیاری شروع ہو گئی، آئندہ چند روز میں عدالت میں جمع کروائی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ریڈار پر آ گئے، سرکاری اراضی پر قبضے سے متعلق مزید مقدمات درج کیے جانے امکان، ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر آ ئی جی سندھ مشتاق مہر کی کارکردگی کو وفاق کی جانب سے متنازع قرار دینے پر سندھ سرکار حالیہ دنوں آ گ بگولہ دکھائی دیتی ہے۔ اس ضمن میں سندھ سرکار کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے اینٹی کرپشن سندھ کو حلیم عادل کے مقدمات سے متعلق چارج شیٹ کی تیاری کا حکم دیدیا گیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں گالف سٹی پراپرٹیز نامی گروپ کے تعاون سے سرکاری اراضی پر مختلف ہاؤسنگ اسکیم لانچ کرنے سے متعلق شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، جبکہ دوسرے مرحلے میں ملیر میں 250 ایکڑسے زائد سرکاری اراضی کی فروخت پر بھی ان کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ کی جانب سے سرکاری اراضی پر قبضے کے ذریعے قومی خزانے کواربوں روپے کا ٹیکا لگایا گیا ہے، آئندہ چند روز میں ان پر مزید مقدمات بنائے جانے کا اندیشہ ہے۔ واضح رہے حلیم عادل شیخ کیخلاف سرکاری اراضی پر قبضے سے متعلق قومی احتساب بیورو میں بھی تحقیقات جاری ہے جس کا آغاز 11جولائی 2020کو کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں