میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف کا لاہور سول سیکریٹریٹ کے تالے توڑنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا لاہور سول سیکریٹریٹ کے تالے توڑنے کا فیصلہ

منتظم
پیر, ۲۶ فروری ۲۰۱۸

شیئر کریں

حریک انصاف ایل ڈی اے کے سابق ڈی جی احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف ہڑتال کرنے والی پنجاب بیورو کریسی کے خلاف میدان میں آگئی۔ لاہور میں تحریک انصاف کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں عبدالعلیم خان ، شعیب صدیقی اور دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالا سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی۔ذرائع کے مطابق لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈی جی احد چیمہ کی گرفتاری پر سول سرونٹس نے لاہور سیکرٹریٹ کو تالے لگائے تھے تاہم پی ٹی آئی نے لاہور سیکرٹریٹ کے تالے توڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے آج سرکاری دفاتر کے تالے نہ کھلنے پر دو بجے ممبران صوبائی اسمبلی کو تالے کھلوانے کی ہدایت کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں