میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
القادر ٹرسٹ کیس، نیب ٹیم کی عمران خان سے جیل کے اندر 6گھنٹے تفتیش

القادر ٹرسٹ کیس، نیب ٹیم کی عمران خان سے جیل کے اندر 6گھنٹے تفتیش

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایڈیشنل ڈائریکٹر وقار احمد کی قیادت میں نیب ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں 6 گھنٹے تفتیش کی، تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے القادر ٹرسٹ کیس میں تفتیش کی، نیب کی پہلی ٹیم کی قیادت ایڈیشنل ڈائریکٹر وقار احمد کررہے تھے ۔ جبکہ پہلی ٹیم کی موجودگی میں دوسری ٹیم آئی جس کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب آصف محمود نے کی۔ دوسری جانب اسی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے اور درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے ۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان 190 ملین پانڈ کیس میں 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اڈیالا جیل میں قید ہیں۔واضح رہے کہ نیب نے چیئرمن پی ٹی آئی سے 15 نومبر سے تفتیش کا آغاز کر رکھا ہے ، احتساب عدالت نے گزشتہ سماعت میں نیب کو عمران خان سے 4 روز مزید تفتیش کی اجازت دی تھی۔گزشتہ روز 23 نومبر کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف القادر ٹرسٹ 190 ملین پانڈز اسکینڈل کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی۔دوران سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب سردار مظفر عباسی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے ، اس دوران عمران خان بھی کمرہ عدالت موجود تھے ۔سماعت شروع ہوئی تو نیب پراسیکیوٹر مظفر عباسی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کرتے ہوئے مقف اختیار کیا کے تفتیش ابھی باقی ہے ، ہمیں مزید 10روزہ جسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے تاکہ تفتیش مکمل کر سکیں۔عمران خان کے وکیل سردار لطیف خان کھوسہ اور عمیر نیازی نے جسمانی ریمانڈ کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کے متحدہ عرب امارات بینک کے سپریم کورٹ میں تحریری جواب کے بعد یہ کیس ویسے ہی ختم ہوچکا ہے ، جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کی جائے ۔عدالت نے فریقین وکلا کے دلائل کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں پیر کے روز دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا اور سماعت 27 نومبر تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں