میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ لائیو اسٹاک ریسرچ افسر غیراعلانیہ طور پر تاحال ڈپٹی سیکریٹری کی کرسی پر قابض چہیتے افسر پر نوازش جاری

محکمہ لائیو اسٹاک ریسرچ افسر غیراعلانیہ طور پر تاحال ڈپٹی سیکریٹری کی کرسی پر قابض چہیتے افسر پر نوازش جاری

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

محکمہ لائیو اسٹاک سندھ میں چہیتے افسر پر نوازش جاری،ریسرچ افسر سیکریٹریٹ میں غیراعلانیہ طور پر تاحال ڈپٹی سیکریٹری کی کرسی پر قابض ہوگئے، صوبائی وزیر لائیو اسٹاک نے چھپ سادھ لی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک سندھ کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ اینیمل ہسبینڈری حیدرآباد میںگذشتہ برس گریڈ 18 کے افسر ڈاکٹر عبدالمنان کھوکھرریسرچ افسر تعینات کیا گیا ہے، عبدالمنان کھوکھر ڈائریکٹوریٹ اینیمل ہسبینڈری میں مویشیوں کی بیماریوں پر تحقیق کرنے کے بجائے سیکریٹریٹ میں ڈپٹی سیکریٹری لائیو اسٹاک کی کرسی استعمال کرنے لگے ہیں،عبدالمنان کھوکھر پہلے ڈائریکٹوریٹ میں ڈزیز انویسٹی گیشن افسر تعینا ت کئے گئے ، ڈزیز انویسٹی گیشن افسر کے طور پر ان کو ڈائریکٹوریٹ میں اہم ذمہ داری تھی اور اس کے تحت ان کو مویشیوں میں پھیلنے والی بیماریوں پر تحقیق کرکے رپورٹس دینی تھی ، سیکریٹریٹ میں ڈپٹی سیکریٹری کی کرسی پر قبضہ کروانے کیلئے گریڈ 18 کے افسر عبدالمنان کھوکھر کو ڈائریکٹوریٹ میں سینئر ریسرچ افسر تعینات کیا گیا، وہ ڈائریکٹوریٹ اینیمل ہسبینڈری میں تحقیق کرنے کے کے بجائے محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کے سیکریٹریٹ میں غیرقانونی طور پر ڈپٹی سیکریٹری بن بیٹھے ہیں، ریسرچ افسر عبدالمنان کھوکھر سیکریٹریٹ میں اعلیٰ افسران کے آشیرباد سے محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کی ترقیاتی اسکیموں،مالی معاملات اور تبادلے تقرریوں سمیت انتظامی امور دیکھتے ہیں، سیکریٹریٹ میں نچلے گریڈ کے افسر کی جانب سے انتہائی اہم امور کی غیرقانونی طور پر نگرانی کرنے سے محکمے کے سینئر گریڈ 19اور گریڈ 20 کے افسران میں شدید بے چینی اور اضطراب پھیل گیا ہے،ماتحت گریڈ کے افسر کی جانب سے اربوں روپے کی ترقیاتی اسکیموں ، محکمے کے دیگرمالی امور اور تبادلے تقرریوں کے اہم معاملات دیکھنے پر سینئر افسرا ن نے عبدالمنان کھوکھر کے خلاف چیف سیکریٹری سندھ اور صوبائی وزیر عبدالباری پتافی سے شکایات کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں