میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا دو یونین کمیٹیوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا دو یونین کمیٹیوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

جرات ڈیسک
بدھ, ۶ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دو یونین کمیٹیوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ وہ گزری یوسی نمبر 13 اور ماڑی پور یوسی 3 سے الیکشن لڑیں گے۔مرتضیٰ وہاب کے الیکشن کیلیے دونوں یونین کمیٹیوں کے چیئرمین کرم اللہ وقاصی اور سیف اللہ مستعفی ہوگئے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد نے ضلع ملیر کی دو یونین کمیٹیوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی میئر کراچی گڈاپ یوسی نمبر 7 اور ابراہیم حیدری یو سی 8 سے الیکشن لڑیں گے جس کے چیئرمین محمد سلمان میمن اور حیدر جاموٹ مستعفی ہوگئے۔ میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کو 6 ماہ کے اندر منتخب ہونا ہے۔ دونوں سے کوئی جیت نہ پایا تو عہدے سے سبکدوش ہونا پڑے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار 15 جون کو میئر کراچی کا الیکشن جیتے تھے۔ انہوں نے 173 ووٹ جبکہ ان کے مخالف جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان نے 160 ووٹ حاصل کیے تھے۔ اراکین نے قائد ایوان کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے کیا۔ کے ایم سی کے مجموعی طور پر 366 ارکان نے ووٹ کاسٹ کرنا تھا تاہم 332 ارکان آرٹس کونسل پہنچے جبکہ 34 ارکان ووٹ ڈالنے کیلیے نہیں آئے تھے۔ پی ٹی آئی کے 30 سے زائد اراکین کے ووٹ کاسٹ کرنے کیلیے نہ آنے پر جماعت اسلامی نے انتخابی عمل پر اعتراض اٹھایا اور 33 غیر حاضر ارکان کو پیش کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں