میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کسی کوغیرآئینی،غیرجمہوری طریقے سے گھرنہیں بھیجناچاہتے'یوسف رضاگیلانی

کسی کوغیرآئینی،غیرجمہوری طریقے سے گھرنہیں بھیجناچاہتے'یوسف رضاگیلانی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کسی کوغیرآئینی اور غیرجمہوری طریقے سے گھر نہیں بھیجنا چاہتے تاہم ان ہائوس تبدیلی پربات ہوسکتی ہے،دراڑیں اپوزیشن میں نہیں بلکہ حکمران جماعت اور اتحادیوں میں ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں صدارتی نظام کی کوئی بات نہیں ہوئی، ان ہائوس تبدیلی پربات ہوسکتی ہے تاہم کسی کوغیرآئینی اور غیرجمہوری طریقے سے گھر نہیں بھیجنا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی 27فروری کا لانگ مارچ سوچ سمجھ کر کررہی ہے،مارچ پرامن اور جمہوری طریقے سے آئین کے مطابق ہوگا۔انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کیلئے سینیٹ میں آواز بلند کی،اس کا 3سال سے کوئی ذکرنہیں تھا۔انہوںنے کہا کہ گورنر پنجاب چوہدری سرورکی وزیراعظم بنانے کی بات سیاق وسباق سے ہٹ کر کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں