میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مودی حکومت میںکوروناسے امیر اور غریب مزید دورہوئے، راہول گاندھی

مودی حکومت میںکوروناسے امیر اور غریب مزید دورہوئے، راہول گاندھی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء راہول گاندھی نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران بھارتی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے غریب اور امیر کے درمیان خلیج بڑھ گئی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ مودی حکومت نے عالمی وبا کے دوران جو بھی اقدامات کئے ہیں ان کا فائدہ صرف حکومت کے چند پسندیدہ سرمایہ داروںکا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران غریبوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے اور ان کی آمدنی میں 53فیصد کمی ہوئی ہے، جبکہ امیروں کی آمدنی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ پورا ملک کووڈ کے بحران سے دوچار ہوا،تاہم ملک کے غریب اور متوسط طبقہ کو مودی حکومت کی ‘اقتصادی وبا’کا بھی شکار ہونا پڑاہے۔ انہوں نے کہاکہ امیر اور غریب کے درمیان خلیج مزید بڑھانے کا سہرا مودی حکومت کے سر ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں