میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میڈیا ہاؤسز حملہ کیس میں گواہ نہ پیش کرنے پر عدالت برہم

میڈیا ہاؤسز حملہ کیس میں گواہ نہ پیش کرنے پر عدالت برہم

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیزتقریراورمیڈیاہاؤسزپرحملے سے متعلق مقدمات میں گواہوں کی عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا،

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ گواہ نہ آئے توتفتیشی افسراوراستغاثہ کوجرمانہ کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 22 اگست کو میڈیا ہاؤسز پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ سے متعلق 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر فاروق ستار، عامر خان، کنور نوید، قمر منصور، شاہد پاشا و دیگر عدالت میں پیش ہوئے ۔

گواہ پیش نہ کرنے پر عدالت نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کیا اور ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر گواہوں کو لازمی پیش کیا جائے ۔عدالت نے مزید کہا کہ آئندہ سماعت پر گواہ نہ آئے تو تفتیشی افسر اور استغاثہ پر جرمانہ کیا جائے گا اور جرمانے کی رقم ڈیم فنڈ میں جمع کرائیں گے ۔بعد ازاں مقدمات کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی گئی۔واضح رہے کہ اس کیس میں ملزمان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں تھانہ آرٹلری میدان میں مقدمات درج ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں