میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آصفہ بھٹو ملتان جلسے سے خطاب کریں گی

آصفہ بھٹو ملتان جلسے سے خطاب کریں گی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ نومبر ۲۰۲۰

وائس چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے خطاب کریں گی۔

شیئر کریں

وائس چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے خطاب کریں گی۔ میڈیا سے گفتگو میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ملتان جلسے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہونے کہا کہ 30 نومبر پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس ہے ، 30 نومبر کو آصفہ بھٹو زرداری ملتان آئیں گی اور آصفہ بھٹو زرداری پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے خطاب کریں گی۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس کے باعث 30 نومبر کے تاسیسی جلسے میں شریک نہیں ہوسکتے ہیں۔انہوں نے حکومت کی جانب سے ملتان جلسے کے رستوں میں لگائی گئی رکاوٹوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جلسہ روک کر حالات خراب کررہی ہے ، 30 نومبر کوجلسہ ہر صورت ہوگا۔یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ آصف علی زرداری بھی وڈیو لنک پر جلسے سے خطاب کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں