میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک کو سب سے بڑا خطرہ موجودہ سیاسی قیادت سے ہے‘ سراج الحق

ملک کو سب سے بڑا خطرہ موجودہ سیاسی قیادت سے ہے‘ سراج الحق

منتظم
جمعه, ۲۲ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور(بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ موجودہ سیاسی قیادت ہے جس نے اقتدار کے حصول کے لیے قوم کو انتشار میں مبتلا کر رکھاہے۔ سابق وزیراعظم عدلیہ کے خلاف محاذ گرم کیے ہوئے ہیں مگر غربت، جہالت اور کرپشن کے خلاف بات نہیں کرتے جو ان کے دور حکومت کے تحفے ہیں۔ ملک میں اٹھاسی فیصد لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہیں۔ دو کروڑ بچے تعلیمی اداروں میں نہیں جاتے روزانہ بارہ ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے۔ اسپتالوں میں ڈاکٹر اور دوا نہیں اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان روزگار کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ حکمران بتائیں ان تمام مسائل کا ذمہ دار کون ہے۔ نوازشریف ملک میں ایک بھی ایسا اسپتال نہیں بنا سکے جس میں ان کی اہلیہ کا علاج ہوسکتا۔ حکمران چیک اپ اور علاج کے لیے بیرون ملک جاتے ہیں جس پر غریب عوام کے ٹیکسوں سے کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ سیاسی قیادت کو دعوت دیتاہوں کہ آئیں سب مل کر غربت، مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی اور جہالت کے خلاف جہادکریں۔ ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے کمیشن خوروں نے اپنے کمیشن کے لیے ملک کو اربوں ڈالرز کے قرضوں کی دلدل میں پھنسایا۔ ظلم و استحصال پر مبنی سودی نظام کے خاتمہ کے بغیر معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا قبلہ مکہ نہیں واشنگٹن ہے۔ امت کے مسائل سے انہیں کوئی واسطہ نہیں۔ ان خیالات کااظہارپشاور یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام سٹوڈنٹس فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسٹوڈنٹس فیسٹیول میں طلبہ اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں