جیل میں مجھے نہ عید کی نماز پڑھنے دی جاتی ہے، نہ جمعے کی، عزیر بلوچ
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
ارشد پپو قتل کیس کے ملزم عزیر بلوچ نے جیل مینوئل کے مطابق سہولتیں فراہم نہ کرنے کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں عزیر بلوچ نے مؤقف اپنایا ہے کہ مجھے دیگر قیدیوں کی طرح کوئی سہولت حاصل نہیں، نہ عید کی نماز پڑھنے دی جاتی ہے اور نہ ہی جمعے کی۔عزیر بلوچ کا درخواست میں کہنا ہے کہ عدالت میں پیشی پر بھی کسی سے بات نہیں کرنے دی جاتی۔اس حوالے سے عدالت نے 4 نومبر کو جیل سپرنٹنڈنٹ کو طلب کر لیا۔