میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیرقانونی افغانیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ جرأت مندانہ ہے، آفاق احمد

غیرقانونی افغانیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ جرأت مندانہ ہے، آفاق احمد

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئر مین مہاجر قومی موومنٹ آفا ق احمد نے ملک کی موجودہ اندرونی، بیرونی اور معاشی حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔غیرقانونی افغانیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ جرت مندانہ ہے۔بیرونی سرمایہ کاری سے دنیا کے کسی ملک نے ترقی نہیں کی۔کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کئے بغیربجلی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ فلسطین میں نہتے عوام کے خلاف اسرائیل کی دہشت گردی اور اس دہشت گردی میں معصوم بچوں،خواتین سمیت ہزاروں مسلمانوں کی شہادتوں پر ہر مسلمان کی طرح ہم بھی دکھی ہیں ہمار ا دل بھی خون کے آنسو رورہا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ عوام احتجاج کرنے، ریلی نکلنے اور اپنے بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کرسکتے ۔ بدھ کو اپنی رہائشگاہ پر پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفا ق احمد نے کہا کہ ملک کی موجودہ اندرونی، بیرونی اور معاشی حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں نہتے عوام کے خلاف اسرائیل کی دہشت گردی اور اس دہشت گردی میں معصوم بچوں،خواتین سمیت ہزاروں مسلمانوں کی شہادتوں پر ہر مسلمان کی طرح ہم بھی دکھی ہیں ہمار ا دل بھی خون کے آنسو رورہا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ عوام احتجاج کرنے، ریلی نکلنے اور اپنے بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کرسکتے اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلم ممالک کے حکمران اسرائیل کی بربریت کو لگام دینے کیلئے ٹھوس اور فوری فیصلے کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں